تازہ ترین
گلگت بلتستان انتخابات: خواتین و ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر الیکشن کمیشن ،گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ،اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا باقاعدہ ... گلگت ، الیکشن ایکٹ دفعات کے تحت خواتین ، ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کیلئے آر... گلگت، میونسپل ٹیم کا چھاپہ ،بچوں کا ایکسپائری دودھ فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور سیل گلگت بلتستان ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس،انتخابی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا گلگت بلتستان انتخابات کا نیا شیڈول جاری، پولنگ 7 جون کو ہوگی نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی چلاس میں پولیس پر حملہ کی شدید مذمت، رپورٹ طلب ے آئی یو اور محکمہ جنگلات کے درمیان معاہدے پر دستخط چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا ،7 جون کو... گلگت ،ضلع دیامر پولیس پارٹی پر شرپسندوں کی فائرنگ ،3جوان شہید، ڈی ایس پی سمت4شدید زخمی
Uncategorized

الیکشن کمیشن ،گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ،اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلے میں اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان کے مطابق یہ اقدام الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 63کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے تاکہ انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔اس سلسلے میں گلگت بلتستان چیف کورٹ کی جانب سے موصول ہونے والی نامزدگی کی روشنی میں جناب جسٹس راجہ شکیل احمد، معزز جج گلگت بلتستان چیف کورٹ کو اپیلیٹ ٹربیونل مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق معزز جج، گلگت بلتستان اسمبلی کے تمام چوبیس حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف دائر ہونے والی اپیلوں کی سماعت کریں گے اور ان پر فیصلے صادر کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اپیلیٹ ٹربیونل اپیلوں کو مقررہ مدت کے اندر نمٹائے گا تاکہ انتخابی عمل میں تاخیر نہ ہو اور تمام مراحل بروقت مکمل کیے جا سکیں۔ اس ضمن میں اپیلوں کی سماعت اور فیصلوں کیلئے مدت 2مئی 2026ء سے 9مئی 2026مقرر کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button