تازہ ترین
ضلع گلگت

مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاقہ کی مبارکباد

 پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور لانگ ڈسٹنس رنر مسعود خان نے پشاور سے سکردو تک 808 کلومیٹر طویل دوڑ محض 9 دنوں میں مکمل کر کے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس شاندار کامیابی پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکردو نثار حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلتستان باقر حسین، اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول، اسسٹنٹ کمشنر روندو حسن بٹ سمیت کثیر تعداد میں عوام نے سکردو ویو پوائنٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جہاں ان کی دوڑ اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر مقررین نے مسعود خان کی غیر معمولی محنت، عزم اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے ، اس سے ملک خصوصاً گلگت بلتستان میں کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ مسعود خان کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شیلڈ اور روایتی ڈوپی بھی پیش کی گئی۔\932

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button