تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
Uncategorized

پی ایس ڈی پی منصوبوں کی معیار اور رفتار یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے،حاجی گلبر خان

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی منصوبوں کی معیار اور رفتار یقینی بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شاہراہ نگر منصوبے کی منظوری میں تاخیر نہیں ہوگی۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شاہراہ نگر کے زیر تعمیر منصوبے کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ڈی پی منصوبوں کی معیار اور رفتار یقینی بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔شاہراہ نگر منصوبے کی متعلقہ فورمز سے جلد منظوری کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے حالیہ ملاقات میں بات ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس اہم منصوبے کی منظوری میں تاخیر نہیں ہوگی۔ وزیر اعلی نے ڈپٹی کمشنر نگر کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کیلئے (لینڈ ایکوزیشن)زمین کے حصول کے عمل کو تیز کریں۔محکمہ برقیات اس منصوبے کے زد میں آنے والے بجلی کے پولز متبادل مقام پر منتقل کریں۔ وزیر اعلی نے کہاکہ صوبے میں میگا منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کے حوالے سے بارود کی عدم دستیابی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے محکمہ داخلہ کے ماتحت چیف انسپکٹریٹ ایکسپلوزیو کے دفتر کو فعال کیا جائے گا تاکہ ترقیاتی عمل متاثر نہ ہو۔ وزیر اعلی نے شاہراہ نگر پر جاری کام کی بروقت تکمیل کیلئے متعلقہ محکموں کے مابین رابطہ کاری کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر نگر کی سربراہی میں کوآرڈینشن کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دیئے۔کمیٹی نگر سے منتخب نمائندہ گلگت بلتستان اسمبلی، این ایل سی، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور عمائدین نگر پر مشتمل ہوگی۔اس موقع پر صوبائی سیکریٹری منصوبہ بندی و تعمیرات، این ایل اسی کے متعلقہ آفیسران اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نے شاہراہ نگر پر جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button