تازہ ترین
گلگت بلتستان انتخابات: خواتین و ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر الیکشن کمیشن ،گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ،اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا باقاعدہ ... گلگت ، الیکشن ایکٹ دفعات کے تحت خواتین ، ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کیلئے آر... گلگت، میونسپل ٹیم کا چھاپہ ،بچوں کا ایکسپائری دودھ فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور سیل گلگت بلتستان ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس،انتخابی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا گلگت بلتستان انتخابات کا نیا شیڈول جاری، پولنگ 7 جون کو ہوگی نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی چلاس میں پولیس پر حملہ کی شدید مذمت، رپورٹ طلب ے آئی یو اور محکمہ جنگلات کے درمیان معاہدے پر دستخط چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا ،7 جون کو... گلگت ،ضلع دیامر پولیس پارٹی پر شرپسندوں کی فائرنگ ،3جوان شہید، ڈی ایس پی سمت4شدید زخمی
ضلع گلگت

گلگت ، الیکشن ایکٹ دفعات کے تحت خواتین ، ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کیلئے آر او ، اے آر اوز کا تقرر کردیا گیا

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ء کی متعلقہ دفعات کے تحت خواتین اور ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کیلئے ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کر دی گئی ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان کے مطابق سیکرٹری قانون و استغاثہ رحیم گل کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو انتخابی عمل کی نگرانی اور اس کے شفاف انعقاد کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ پرووینشل الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا اور ڈپٹی الیکشن کمشنر عتیق احمد کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیا گیا ہے جو ریٹرننگ آفیسر کے ساتھ انتخابی امور کی انجام دہی میں معاونت فراہم کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انتخابات کو مکمل طور پر آزادانہ، منصفانہ،صاف اور شفاف بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے تمام انتظامی اور قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو سکے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button