گلگت بلتستان انتخابات: خواتین و ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی متعلقہ دفعات کے تحت خواتین اور ٹیکنوکریٹس کے لیے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کر دی گئی ہے۔
سیکرٹری قانون و استغاثہ رحیم گل کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو انتخابی عمل کی نگرانی اور اس کے شفاف انعقاد کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا اور ڈپٹی الیکشن کمشنر عتیق احمد کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیا گیا ہے جو ریٹرننگ آفیسر کے ساتھ انتخابی امور کی انجام دہی میں معاونت فراہم کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انتخابات کو مکمل طور پر آزادانہ، منصفانہ،صاف اور شفاف بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے تمام انتظامی اور قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو سک











