ضلع اسکردو
گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے

گلگت بلتستان میں انتخابات کا سیاسی دنگل سج گیا، سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا۔
پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت گلگت بلتستان پہنچ گئی، بلاول بھٹو زرداری آج شگر میں جسلے سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق، انجینئر خرم دستگیر، عابد شیر علی بھی گلگت پہنچ گئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لئے اسکردو پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری، ہمایوں خان، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن ودیگر نے استقبال کیا۔












