دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 89 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 90 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 63 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 63 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 40 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 33 ہزار 200 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 41 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 11ہزار 800 کیوسک اور اخراج 86 ہزار 100 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 78 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 62 ہزار 600 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 63 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 100 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 14 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 19 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 500 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 13 ہزار 700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کےمطابق کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1447.18 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.929 ملین ایکڑفٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1168.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.508 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.086 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔












