تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
Uncategorized

سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

سابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی حملے ایرانی قومی سلامتی کی بدترین خلاف ورزی ہیں۔ یہ حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور عالمی دہشتگردی کے مترادف ہیں۔اسرائیلی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے ایرانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک خوددار اور خودمختار قوم ہے جو کسی بھی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکتی ہے۔ایرانی قوم کی سلامتی،خودمختاری اور حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے گلگت بلتستان سمیت پوری پاکستانی قوم ایرانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم فوری طور پر اسرائیلی جارحیت رکوانے اور عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی پر اسرائیل کو سزا دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کیلئے یہ حالات لمحہ فکریہ ہیں ، امت مسلمہ فوری طور پر اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے متفقہ موقف اپنائے اور ایرانی قوم کا بھرپور ساتھ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button