تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضلع گلگت

گلگت بلتستان کے گورنمنٹ کالجز کی مجموعی کارکردگی اور معیار کو جِلا بخشنے کے لیے ’’پرنسپلز کانفرنس‘‘ کا انعقاد

لگت

سیکرٹری فرید احمد کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے زیرِ انتظام نیو سِول سکریٹریٹ جوٹیال گلگت کے کانفرنس ہال میں ’’پرنسپلز کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کا انعقاد گلگت بلتستان کے گورنمنٹ کالجز کی مجموعی کارکردگی اور معیار کو جِلا بخشنے کے لیے سیکرٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن جی بی کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لایا گیا ۔کانفرنس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔ اِس اہم سرگرمی کا مقصد تمام کالجز کی کارکردگی کا عمیق جائزہ لینا اور ہمہ جہتی انداز میں کالجز کی کارکردگی اور معیار کو پروان چڑھانے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کے لیے راہ ہموار کرنا تھا۔ کانفرنس کے ابتدائی حصّے میں سیکرٹری نے کانفرنس کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پرنسپلز کی جانب سے چند مسائل کی نشاندہی پر سیکرٹری نے کہا کہ ہم کالجز کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے ہمہ وقت کمر بستہ ہیں اور اِس سلسلے میں حکومتِ گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) ہماری بھر پور مدد کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button