تازہ ترین
گلگت میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا گلگت ،حافظ حفیظ الرحمن نے الیکشن 2026 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گلگت بلتستان ،دیامر کے تھور نالے میں سرچ آپریشن ،18مشتبہ افراد گرفتار گلگت ،سیکیورٹی ہائی الرٹ ،پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے پانڈیا کی آئی پی ایل میں بدترین کپتانی، تنقید کی زد میں آگئے گلگت بلتستان انتخابات: خواتین و ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر الیکشن کمیشن ،گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ،اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا باقاعدہ ... گلگت ، الیکشن ایکٹ دفعات کے تحت خواتین ، ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کیلئے آر... گلگت، میونسپل ٹیم کا چھاپہ ،بچوں کا ایکسپائری دودھ فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور سیل گلگت بلتستان ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس،انتخابی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
Uncategorized

گلگت، دوسرا ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کامیابی سے اختتام پذیر

 اتوار 15 فروری گلگت بلتستان: ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2026 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔سنسنی خیز اور اعصاب شکن فائنل مقابلے میں این ایل آئی مارخور نے 1-0 سے فتح حاصل کی۔گلگت بلتستان میں کھیلوں کی ترقی کیلئے دوسرا ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا ۔گلگت بلتستان میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے کی اختتامی تقریب لالک جان سٹیڈیم جوٹیال گلگت میں منعقد کی گئی ۔

پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ چیمپین شپ میں کھلاڑیوں کی بھرپور صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع ملا۔چیمپئن شپ میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے 17 ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔اختتامی تقریب میں نگران وزیر اعلی، کمانڈر ایف سی این اے، اور پولیس سمیت حکومتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔سنسنی خیز اور اعصاب شکن فائنل مقابلے میں این ایل آئی مارخور نے 1-0 سے فتح حاصل کی۔شائقین فٹبال نے گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج اور ایف سی این اے کی کاوشوں کو سراہا۔چیمپئن شپ نے گلگت بلتستان کے بے پناہ ٹیلنٹ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے جذبے کو اجاگر کیا۔2026  17:55

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button