تازہ ترین
گلگت میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا گلگت ،حافظ حفیظ الرحمن نے الیکشن 2026 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گلگت بلتستان ،دیامر کے تھور نالے میں سرچ آپریشن ،18مشتبہ افراد گرفتار گلگت ،سیکیورٹی ہائی الرٹ ،پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے پانڈیا کی آئی پی ایل میں بدترین کپتانی، تنقید کی زد میں آگئے گلگت بلتستان انتخابات: خواتین و ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر الیکشن کمیشن ،گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ،اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا باقاعدہ ... گلگت ، الیکشن ایکٹ دفعات کے تحت خواتین ، ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کیلئے آر... گلگت، میونسپل ٹیم کا چھاپہ ،بچوں کا ایکسپائری دودھ فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور سیل گلگت بلتستان ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس،انتخابی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
ضلع گلگت

گلگت ،سیکیورٹی ہائی الرٹ ،پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے

گلگت بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ،پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی تنصیبات کو خاص طور پر نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد شہر کے تمام اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہیانتظامیہ کی جانب سے مذہبی عبادت گاہوں سرکاری دفاتر حساس تنصیبات اور سکیورٹی اداروں کے مراکز پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل چوکسی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے مزید برآں شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں جہاں سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی کا عمل جاری ہے ان مقامات پر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو فوری طور پر روکا جا سکے پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کنٹرول روم (15) پر دیں حکام کا کہنا ہے کہ عوام کا تعاون امن و امان برقرار رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button