ضلع گلگت
گلگت بلتستان ،دیامر کے تھور نالے میں سرچ آپریشن ،18مشتبہ افراد گرفتار

گلگت بلتستان ضلع دیامر کے تھور نالے میں سرچ آپریشن کے دوران 18مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔
حکام کے مطابق یہ آپریشن گزشتہ دنوں ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا جس میں نامعلوم منشیات مافیاز کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک ڈی ایس پی سمت چار اہلکار شدید زخمی ہو گئے تھے،اس اندوہناک واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی ۔اعلی حکام کے مطابق مزید ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن میں توسیع کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کے روز صوبائی صدر مقام گلگت میں بھی سیکورٹی کو سخت کیا گیا تھا ۔











