گلگت ،سیکیورٹی ہائی الرٹ ،پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے

گلگت بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ،پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی تنصیبات کو خاص طور پر نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد شہر کے تمام اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہیانتظامیہ کی جانب سے مذہبی عبادت گاہوں سرکاری دفاتر حساس تنصیبات اور سکیورٹی اداروں کے مراکز پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل چوکسی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے مزید برآں شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں جہاں سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی کا عمل جاری ہے ان مقامات پر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو فوری طور پر روکا جا سکے پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کنٹرول روم (15) پر دیں حکام کا کہنا ہے کہ عوام کا تعاون امن و امان برقرار رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔











