پانڈیا کی آئی پی ایل میں بدترین کپتانی، تنقید کی زد میں آگئے

ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردیک پانڈیا کو آئی پی ایل 2026ء میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد شائقین کرکٹ نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردیک پانڈیا کو شدید تنقید کا سامنا ہے، ٹیم نے 5 میچز میں صرف 1 کامیابی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں نچلے نمبروں پر موجود ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حال ہی میں پنجاب کنگز کے خلاف شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے ہاردیک کی کپتانی کو کمزور قرار دیا تھا۔
تیواری کا کہنا تھا کہ 2015ء سے 2023ء تک روہت شرما کی قیادت میں ممبئی نے کئی ٹائٹلز جیتے لیکن کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔
تیواری نے مشورہ دیا کہ پانڈیا کو کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو دوبارہ کپتان بنا دینا چاہئے کیونکہ ٹیم کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے ہاردیک کے میچ کے دوران فیصلوں پر بھی شدید تنقید کی، خاص طور پر خود کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر لانے اور بولنگ میں غلط حکمتِ عملی اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔












