ضلع گلگت
ے آئی یو اور محکمہ جنگلات کے درمیان معاہدے پر دستخط

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) اور فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے درمیان ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی اقتصادی ترقی کو ایک نئی جہت دینے کے لیے 11.5 ملین روپے کے اہم معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
یہ معاہدہ خاص طور پر گلگت بلتستان کے قیمتی طبی اور خوشبودار پودوں کے تحفظ، پائیدار استعمال اور ان کی کمرشل ویلیو چین کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گا۔کے آئی یو کے سینٹ ہال میں منعقد ہونے والی معاہدے کی تقریب میں جامعہ قراقرم کی طرف سے ڈائریکٹر اوریک پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل نے جبکہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چیف کنزرویٹو آف فاریسٹ جی بی محمود غزنوی نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔











