تازہ ترین
ضلع گلگت

نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی چلاس میں پولیس پر حملہ کی شدید مذمت، رپورٹ طلب

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے چلاس کے علاقے تھور میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شرپسند عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ جاری بیان میں نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے صوبائی سیکرٹری صحت کو ہدایت جاری کی کہ زخمی اہلکاروں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button