تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت ،ضلع دیامر پولیس پارٹی پر شرپسندوں کی فائرنگ ،3جوان شہید، ڈی ایس پی سمت4شدید زخمی

 ضلع دیامر پولیس پارٹی پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں3جوان شہیدجبکہ ڈی ایس پی سمت4 شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسکو کر کے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج شروع کردیاگیاہے۔

افسوسناک واقعہ پیر کواس وقت پیش آیا جب دیامر پولیس ڈی ایس پی کی قیادت میں تھور گوئین میں کاشت کی جانے والی افیون کی فصل کو تلف کرنے کے لئے جا رہے تھے جس پر پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے نامعلوم شرپسندوں نے جدید خود کار اسلحے سے فائرنگ کر دی، مقامی صحافی شرپسندوں کو تحریک طالبان بتا رہے ہیں،فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہونے سپاہیوں کے نام عبدالرحیم ،مقابل شاہ اور حضرت اللہ بتائے جا رہے ہیں جبکہ زخموں میں ڈی ایس پی فقیر محمد ،سپاہی رحمت اللہ ،سپاہی نقیل احمد ،سپاہی نعمت سعید اور سپاہی محمد نادر شامل ہیں ۔نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے چلاس تھور میں پیش آنے والے افسوسناک دہشتگرد واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو شفاف تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button