تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش میں ردوبدل کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پاکستان کو مارچ اپریل میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق 2 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شامل ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 26 مارچ سے 3 مئی تک پی ایس ایل کا اعلان کیا ہے، سیریز ری شیڈول ہو گی، دونوں بورڈز کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، میچز کی تعداد میں کمی نہیں ہو گی، ونڈو کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق جلد مناسب ونڈو کا اعلان کر دیا جائے گا، وائٹ بال سیریز میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے شیڈول میں رد و بدل کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا ہے۔محسن نقوی نے نیویارک میں روڈشو کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تاریخی 11 واں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس اگلے سال 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔

محسن نقوی نے پی ایس ایل روڈ شو میں پینل ڈسکشن کے دوران تاریخ کا اعلان کیا جس میں چھ موجودہ قومی کرکٹرز شان مسعود، سلمان علی آغا، صائم ایوب، سعود شکیل، فہیم اشرف اور ابرار احمد کے علاوہ لیجنڈز وسیم اکرم اور رمیز رضا نے شرکت کی۔چیئرمین نے بتایا کہ اس سال پی ایس ایل کے میچ فیصل آباد میں بھی کھیلیجائیں گے جب کہ پی ایس ایل کا اگلا روڈ شو پاکستان میں بیس دسمبر کو ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button