تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
Uncategorized

کرکٹ امن کو فروغ دیتا اور عوام کو جوڑتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ بھائی چارے اورامن کو فروغ دیتا اور مختلف ممالک کے عوام کو جوڑتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ صرف ایک کھیل ہی نہیں بلکہ دنیا میں بھائی چارے اور امن کو فروغ دینے کے ساتھ مختلف ممالک کو جوڑنے کا بھی ذریعہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سے مختلف سطح پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ ان میں سے ایک ہے جو دونوں ملکوں میں کھیلوں کے گہرے تعلقات اور احترام کی علامت ہے۔ میدان میں کرکٹ کی اصل روح کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔ پاکستانی کرکٹرز نے بھی عمدہ کھیل سے ملک اور قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ امید ہے کہ قومی ٹیم ماضی کی طرح شاندار کھیل پیش کرے گی۔

اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم، انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے پاکستان حکومت اور عوام کی جانب سے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ پروٹیاز کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز ایک یادگار تجربہ ہے۔ پاکستانی شائقین کی بھرپور حمایت اور داد سے لطف اندوز ہوئے۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 اور اتنے ہی میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button