تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان کا امن ہم سب کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ حاجی گلبرخان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پارلیمانی امن کمیٹی اور علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن ہم سب کی ضرورت ہے۔ امیر تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان وکوہستان قاضی نثار احمد پر دہشت گردوں کی جانب سے قاتلانہ حملے کے بعد امن و امان اور بھائی چارگی کی فضاء کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام اور سول سوسائٹی نے جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قاضی نثار احمد نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد بھی صبر اور امن کا درس دیاجس کی وجہ سے دہشت گردوں کے عزائم ناکام ہوئے۔ مولانا قاضی نثار احمد پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تمام مسالک اور طبقوں نے یک زبان ہوکر مذمت کی جو گلگت بلتستان میں مستقل قیام امن کیلئے خوش آئند ہے۔ دہشت گردی کے اس واقعے میں ملوث تمام اصل مجرموں کو کیفر کردار تک ہر صورت پہنچائیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس تمام دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے کام کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کیخلاف بلاتفریق ایف آئی آر کئے جارہے ہیں اور تمام کو گرفتار کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button