تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

وژن ویلفیئر فانڈیشن گلگت کے زیر انتظام عالمی یومِ تحفظ سفید چھڑی پر شاندار آگاہی پروگرام ،واک کا انعقاد

 ویژن ویلفیئر فانڈیشن گلگت کے زیر انتظام آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر تعاون عالمی یومِ تحفظِ سفید چھڑی کے موقع پر ایک شاندار آگاہی پروگرام اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے بصارت سے محروم افراد، تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، حکومتی عہدیداران اور میڈیا کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اگاہی پروگرام دی لیجنڈز ہائر سیکنڈری اسکول دنیور کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں مختلف مقررین نے بصارت سے محروم افراد کو درپیش مسائل اور ان کی تعلیم، روزگار، فنی تربیت اور سماجی شمولیت کی اہمیت پر اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ نابینا افراد ہمارے معاشرے کے ذمہ دار اور باصلاحیت شہری ہیں، جنہیں محض ہمدردی نہیں بلکہ برابر کے مواقع اور پالیسی سطح پر نمائندگی دی جانی چاہیے تاکہ وہ ایک باوقار اور خودمختار زندگی گزار سکیں۔تقریب کے دوران بصارت سے محروم خواتین کی کامیابیوں کی متاثر کن کہانیاں بھی پیش کی گئیں، جنہیں سامعین نے بے حد سراہا۔ مقررین میں ویژن ویلفیئر فانڈیشن کے چیئرمین سید ارشاد کاظمی، نامور مذہبی سکالر شیخ قیصر عباس، سوشل ویلفیئر آفیسر گلگت رحیم جان اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ پروگرام کے اختتام پر سفید چھڑیاں بصارت سے محروم افراد میں تقسیم کی گئیں، جس کے بعد دنیور بیگ مارکیٹ سے مین چوک تک آگاہی واک منعقد ہوئی۔شرکا نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نابینا افراد کے حقوق، خود انحصاری اور سماجی شمولیت سے متعلق مثر نعرے درج تھے۔ واک کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد پیش کی گئی، جس میں حکومتِ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا گیا کہ بصارت سے محروم افراد کو تعلیم، روزگار، فنی تربیت اور سماجی شرکت کے مواقع ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں۔ ویژن ویلفیئر فانڈیشن کے ترجمان کے مطابق یہ پروگرام نہ صرف شعور و آگاہی کا ذریعہ تھا بلکہ معاشرے کو یہ باور کرانے کی کوشش تھی کہ سفید چھڑی محض ایک علامت نہیں بلکہ خودمختاری، وقار اور امید کی نشانی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button