تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

سپریم کورٹ ،گلگت بلتستان میں ٹیکسز کی وصولی کیخلاف سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ٹیکسز کی وصولی کیخلاف دائر درخواست غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔منگل کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ درخواست گزار محمد رزاق اور دولت کریم کے وکیل منیر پراچہ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار وکیل منیر پراچہ نے موقف اپنایا کہ متعدد نوٹیفکیشنز کے مطابق وفاق خود مانتی ہے کہ گلگت بلتستان پر ٹیکسز کا نفاذ نہیں ہوسکتا، وفاقی حکومت بارڈر پر مقامی لوگوں سے ٹیکسز وصول کررہی ہے، گلگت بلتستان میں جو بھی چیزیں آتی ہیں وہ وہاں ہی استعمال ہوتی ہیں، فیڈرل حکومت اس کے باجود ٹیکس وصول کررہی ہے۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلا لیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے پوچھا کہ اس معاملے پر آپ کا کیا موقف ہی جسٹس امین الدین نے پوچھا کہ کیا آپ نے معاملہ دیکھا ہی ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ میں نے معاملے کو ابھی دیکھا ہی نہیں ہے۔جسٹس امین الدین نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ گلگت بلتستان میں جو چیزیں آرہی ہیں وہی استعمال ہوں تو اس پر پالیسی بنائیں، ایسی پالیسی بنائیں جو مقامی سطح پر استعمال ہوتی ہیں اس پر ٹیکسز کی وصولی نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button