تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی زیر صدارت کوآرڈینیشن کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یونیورسٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق معروف پبلک سیکٹر ادارے میں بین الاقوامی وبین الصوبائی تعاون کو فروغ دینے اور انتظامی عمل کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ جو کہ ایک ممتاز سول انجینئر اور تعمیراتی انتظام و پائیدار ترقی کے ماہر ہیں۔ اجلاس میں سینئر فیکلٹی ممبران، انتظامی سربراہان اور مختلف شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی تاکہ تعلیمی ہم آہنگی، وسائل کی تقسیم اور تعلیمی سٹریٹجک منصوبہ بندی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

2002 میں وفاقی چارٹر کے تحت قائم ہونے والی جامعہ قراقرم گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیم کا ایک اہم مرکز ہے ،جہاں تقریباً دس ہزار طلباء کئی تعلیمی شعبوں اور ہنزہ، غذر اور دیامر کیمپس میں زیر تعلیم ہیں۔اجلاس کے دوران وائس چانسلر نے کمیٹی کے مینڈیٹ پر زور دیا کہ وہ تدریس اور تحقیق میں جدت کو فروغ دے۔ وائس چانسلر نے کہایہ کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہماری کوششیں علم پر مبنی معیشتوں اور کثیر الثقافتی معاشروں کو فروغ دینے کے لیے ہم آہنگ ہوں۔اجلاس کے شرکاء نے کوآرڈینیشن کمیٹی کا قیام انتظامی چیلنجز سے نمٹنے اور جامعہ کے قومی و بین الاقوامی تعلیمی شراکت داریوں میں کردار کو مضبوط کرنے کے لیے ایک فعال اقدام سمجھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button