تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں محفوظ سیاحت کے فروغ کیلئے اہم قدم ، شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام کوہ پیمائی سیمینار کا انعقاد

گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ایک اہم اور بامقصد ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مرکزی موضوع گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل تھا۔ یہ سیمینار نہ صرف کوہ پیمائی کے شعبے میں درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں کامیاب رہا بلکہ اس نے مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ٹھوس تجاویز و حل پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔سیمینار میں 17 نامور ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، تجربہ کار ٹور آپریٹرز، محکمہ جنگلات و ماحولیات کے نمائندوں سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ماہرین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کوہ پیمائی، محفوظ سیاحت، مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز، ماحولیاتی تحفظ اور ٹورازم انڈسٹری کے دیگر اہم پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سیمینار نہ صرف زمینی حقائق کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے بلکہ اس نے پالیسی سازوں، ماہرین اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک مضبوط رابطے کی بنیاد بھی فراہم کی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایسے اقدامات سے نہ صرف علاقائی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جو پاکستان کی مثبت عالمی ساکھ میں بھی اضافہ کریں گے۔ماہرین نے زور دیا کہ گلگت بلتستان کی بے مثال قدرتی خوبصورتی اور بلند و بالا پہاڑ دنیا بھر کے سیاحوں کو متوجہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ضرورت صرف مربوط پالیسی، مقامی وسائل کی ترقی، اور محفوظ سیاحت کے فروغ کی ہے۔اس سیمینار کے انعقاد سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان میں کوہ پیمائی اور ایڈونچر ٹورازم کو عالمی معیار کے مطابق فروغ دینے کے لیے ریاستی ادارے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button