تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں معاشرتی مسائل پر تحقیق سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کا انعقاد

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیرصدارت آغا خان رورلر سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی) کے تعاون سے معاشرتی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے جاری تحقیق کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جائزہ اجلاس کا انعقاد آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) کے زیر اہتمام کیا گیا۔اجلاس میں اے کے آر ایس پی کے ذمہ داران کے علاوہ جامعہ کے تحقیقی ماہرین نے شرکت کی۔ ماہرین نے معاشرتی مسائل سے متعلق اپنے جاری تحقیقی منصوبوں پر تفصیلی پریذنٹیشنز پیش کیں۔ وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ماہرین کی جانب سے معاشرتی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی تحقیق کو سراہا اور اس سلسلے میں اے کے آر ایس پی کے تعاون کو قابل تحسین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایسی تحقیقی کوششیں معاشرتی ترقی اور مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اجلاس میں مستقبل کے تحقیقی منصوبوں اور تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button