تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گورنر گلگت بلتستان کی چلاس میں ایف سی کے اہلکار پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

 گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چلاس میں ایف سی کے اہلکار پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ایف سی اہلکار کی شہادت پر دلی افسوس ہوا ہے، گلگت بلتستان جیسے پر امن علاقے میں سیکیورٹی اہلکار پر حملہ انتہائی تشویشناک واقعہ ہے، صوبائی حکومت جلد قاتل کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائے گی۔پاکستان کئی دہائیوں سے دہشتگردوں سے نبرد آزما ہے اور افواج پاکستان کے بہادر جوان، پولیس، رینجرز، ایف سی اور لیوی فورس کے اہلکار اس وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کررہے ہیں ۔ سید مہدی شاہ نے شہید ہونے والے اہلکار کو خراجِ عقیدت اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ دہشت گردی کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،ریاست دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر دم لے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button