تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں گندم و آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، ترجمان

 گلگت بلتستان میں گندم و آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے،محکمہ خوراک کے پاس اس وقت 1 لاکھ 80 ہزار گندم بوریوں کی شکل میں ریزرو سٹاک موجود ہے۔ ترجمان محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق محکمہ فنانس اسلام آباد کی طرف سے گندم سبسڈی کی مد میں 20 ارب روپے مالی سال 26-2025 کے لئے مختص کئے گئے ہیں جو کہ وہاں سے ماہانہ بنیاد پر بجٹ ریلیز کرتے ہیں،ماہ جولائی کا بجٹ ریلیز پیر تک جاری ہوگا۔ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان محمد جعفر کے مطابق محکمہ کے پاس ریزرو سٹاک کی مد میں 1 لاکھ 10 ہزار بوریاں جبکہ گندم آٹے کے صارفین کو فراہمی کے حوالے سے نظام کو ڈیجیٹائزیشن کی وجہ سے اب تک محکمہ خوراک کے پاس 70 ہزار بوریوں کی بچت ہوگئی ہے،کل ملاکر 1 لاکھ 80 ہزار بوریاں سٹاک میں موجود ہیں۔ادارہ ہذا اس سٹاک سے کم از کم 2 ماہ عوام کو بلا تعطل گندم/آٹا فراہم کرسکتا ہے۔ ماہ جولائی کا کوٹہ تمام اضلاع کو فراہم کردیا گیا ہے اور گندم آٹے کا کوئی بحران موجود نہیں ہے۔ڈائریکٹر خوراک نے مزید کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھر ے، محکمہ کے پاس ریزرو سٹاک کی مد میں کافی سٹاک موجود ہے اور بلا تعطل گندم و آٹے کی فراہمی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button