تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

دیامر، قراقرم ہائی وے پر فاریسٹ چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایف سی اہلکار شہید

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں قراقرم ہائی وے پر قائم فاریسٹ چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ڈی آئی جی دیامر فرخ رشید کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت محمد گل شیر کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی تھا، انہوں نے کہا کہ حملے کے محرکات تاحال واضح نہیں اور تحقیقات جاری ہیں، حملہ آور مقتول کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ایس ایس پی عبد الحمید نے بتایا کہ حملہ اٴْس وقت ہوا جب مقتول اپنی ڈیوٹی پر تھا اور اس کے ساتھی سو رہے تھے، انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے، انہوں نے ذاتی دشمنی یا لکڑی کی اسمگلنگ کی کوشش کو خارج از امکان قرار دیا۔

چیک پوسٹ تھور روڈ پر قائم تھی، جو قراقرم ہائی وے کو جنگلاتی علاقوں سے ملاتی ہے اور لکڑی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ ناقابل قبول ہے، انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور محکمہ داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق شہید اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائنز چلاس میں ادا کی گئی اور میت کو آبائی علاقے بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button