تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
Uncategorized

چیئرمین پی سی بی کی قومی بلائنڈ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی بلائنڈ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

چوتھے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے با آسانی زیر کرتے ہوئے نیا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس شاندار کارکردگی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بلائنڈ قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فائنل میں کپتان نثار علی اور محمد صفدر نے بہترین بیٹنگ کی۔ اس جیت پر ٹیم منیجمنٹ کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے کہ بلائنڈ ٹیم مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کھیلے گی اور مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button