تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
Uncategorized

چین کے وزیراعظم لی چیانگ آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد : چینی وزیراعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہان اجلاس میں شرکت کے لئے آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

چین کے ریاستی کونسل کے وزیر اعظم مسٹر لی چیانگ آج چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، وزیر اعظم لی کا وفد وزراء اور اعلیٰ حکام ہر مشتمل ہوگا، جن میں وزارت خارجہ، تجارت، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے نمائندے شامل ہیں۔

چین کا پندرہ رکنی وفد پہلےہی پہنچ چکا ہے،دورے کے دوران چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے، اس موقع پر دونوں ممالک اپنے بنیادی مفادات پر باہمی حمایت کی توثیق کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل پاک چین دو طرفہ مزاکرات ہوں گے ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعظم لی چیانگ اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے، ملاقات میں پاکستان اور چین کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کریں گے، جن میں اقتصادی، معاشی اور تجارتی تعلقات اور سی پیک کے تحت تعاون شامل ہے جبکہ دونوں فریقین علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

چینی وزیر اعظم صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ پاکستان کے پارلیمانی رہنماؤں اور اعلیٰ فوجی قیادت سے بھی بات چیت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button