تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
Uncategorized

ایس سی او کانفرنس کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم ایس سی او کانفرنس کو کسی صورت نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔

مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم اور پی ٹی آئی احتجاج کی کال سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا انتہائی اہم ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ ہمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش ہے اور صرف اتنا مطالبہ ہے کہ عمران خان کی ان کے ڈاکٹر سے ملاقات کرائی جائے اور ہمارا ان سے رابطہ کرایا جائے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کے لیے جو کارروائیاں ہو رہی ہیں، وہ غیر قانونی ہیں۔ ہمارے لوگوں کو اٹھایا اور ان کے اہل خانہ پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ ہمارے ارکان ان کارروائیوں کی وجہ سے دوسرے علاقوں میں چلے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئینی ترامیم کے لیے اغوا برائے ووٹ ہو رہے ہیں۔ انہیں کروڑوں اور اربوں روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے، کیا جمہوریت میں ارکان پارلیمنٹ کو اغوا کیا جاتا ہے۔ حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے۔ قانون سازی کے مخالف نہیں، لیکن جبر کے ساتھ کسی قانون سازی کو نہیں مانیں گے اور اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایس سی او کانفرنس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونی ہے جس میں بھارت، چین، روس، ایران سمیت تمام شریک ممالک کے وفود آ رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائے جانے پر 15 اکتوبر کو اسلام آباد آنے اور احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button