تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
Uncategorized

گلگت بلتستان : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار میں ڈپٹی سپیکر سعدیہ دانش کی شرکت۔

شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق سیشن منعقد کرنے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔سیشن کاا نعقاد COP in My City اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ انوائرمنٹل سائنسز نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا۔
سیشن میں جی بی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر سعدیہ دانش،رکن جی بی اسمبلی ایڈووکیٹ امجدحسین،قائم مقام وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت طلبا کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

بطور مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی سعدیہ دانش نے موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اہم موضوع پر سیشن منعقد کرنے پر منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو ماحولیاتی مسائل پر تعلیم دینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس اہم مسئلہ سے متعلق بہترین انداز میں آگاہ ہوجائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں بیداری اور عمل کو تقویت دینے کے لیے اس طرح کے سیشن باقاعدگی سے ہونے چاہئیں۔

اس سے قبل کے آئی یو کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق اور رکن جی بی اسمبلی ایڈووکیٹ امجد حسین نے موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے میں اکیڈمی اور کمیونٹی کے اقدامات کے کردار پر زور دیا۔؎

اس سے قبل جی بی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر سعدیہ دانش،رکن جی بی اسمبلی ایڈووکیٹ امجدحسین نے قائم مقام وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات کی۔ملاقات میں اعلی تعلیم وتحقیق کے فروغ سمیت جامعہ کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈپٹی سپیکر اور رکن جی بی اسمبلی نے جامعہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی سطح پر ہرممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور جامعہ کی جانب سے خطے میں اعلی تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button