تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت بلتستان کے عام انتخابات، استحکام پاکستان پارٹی کا ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ

 گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کا اہم اجلاس مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا نے کی جس میں سینئر پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان کے 7جون کو ہونے والے عام انتخابات کی ہر نشست پر امیدوار کھڑا کرے گی،اجلاس میں استحکام پاکستان پارٹی کے پارلیمانی بورڈ تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا جو چنا ئو میں حتمی فیصلہ کرے گا۔استحکام پاکستان پارٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے انتخابات کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کے ممکنہ امیدواروں اور ان کے سیاسی لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود، صدر پنجاب رانا نذیر احمد خان، صدر لاہور ڈویژن ملک زمان نصیب اور میاں تیمور خالد بھی موجود تھے۔

رہنمائوں نے گلگت بلتستان میں پارٹی امیدواروں کے مقامی اثر و رسوخ اور سیاسی حیثیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان کے انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ پارٹی رہنمائوں نے اس امرپر زور دیا کہ بہتر منصوبہ بندی اور موثر پالیسیوں کے ذریعے شمالی علاقہ جات کو سیاحت کامرکز بنایا جا سکتا ہے۔مزید برآں اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو دیگر صوبوں کی طرح بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے اور پارٹی اپنے منشور کے ذریعے اس مقصد کے حصول کو یقینی بنائے گی۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پارٹی جلد ہی اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گی جبکہ تمام امیدواروں کی منظوری پارلیمانی بورڈ دے گا۔استحکام پاکستان پارٹی کے رہنمائوں نے پارٹی صدر عبدالعلیم خان کو اس امر کا یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے عوام پارٹی کے منشور پر اعتماد رکھتے ہیں اور7جون کو ہونے والے عام انتخابات میں گلگت بلتستان کے عوام استحکام پاکستان پارٹی کے حق میں بھاری اکثریت سے فیصلہ دیں گے۔20رکنی پارلیمانی انتخابی بورڈ کا پہلا اجلاس آج 22اپریل بروز کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان کے 7جون کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ٹکٹوں کی تقسیم اور دیگر اہم فیصلہ کی منظوری دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button