تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت بلتستان انتخابات،24 حلقوں میں 693 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

 گلگت بلتستان میں 7 جون 2026 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 693 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تمام 24 حلقوں میں امیدواروں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی ہے، جو انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کے عروج کی عکاسی کرتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گلگت حلقہ 2 میں سب سے زیادہ 65 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے، جبکہ استور 2 میں 57 اور غذر 2 میں 42 امیدوار میدان میں ہیں۔ دوسری جانب دیامر 4 میں سب سے کم 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔دیگر اہم حلقوں میں نگر 1، ہنزہ اور اسکردو 1 میں 38، 38 جبکہ کھرمنگ میں 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جو مختلف اضلاع میں سیاسی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رکھا جائے گا، جبکہ انتخابات 7 جون 2026 کو منعقد ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button