تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت بلتستان عام انتخابات ،آئی پی پی کا ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ

 آئی پی پی نے گلگت بلتستان انتخابات میں ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ منگل کو گلگت بلتستان عام انتخابات کے معاملے پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں 7جون کے جی بی انتخابات میں ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اس موقع پر ٹکٹوں کا فیصلہ کرنے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا گیا ۔صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان عام انتخابات کیلئے انتخابی بورڈ کے ممبران کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ کرنے کیلئے پارلیمانی بورڈ کا جلد اجلاس بلایا جائے گا ۔ اجلاس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ممکنہ امیدواران اور ان کے سیاسی لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا ۔

آئی پی پی رہنمائوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام آئی پی پی کے منشور کے ساتھ ہیں ، عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی اکثریت حاصل کرے گی ، بہتر فیصلوں کے ذریعے گلگت بلتستان کو سیاحت کا مرکز بنایا جا سکتا ہے، دیگر صوبوں کی طرح زندگی کی بنیادی سہولیات گلگت بلتستان کے عوام کا بھی حق ہے ۔اجلاس میں آئی پی پی امیدواران کے اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی اثرورسوخ کا جائزہ لیا گیا، طے پایا کہ پارٹی امیدواروں کی حتمی منظوری استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابی بورڈ دے گا ، اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود ، صدر پنجاب رانا نذیر احمد خان ، صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن ملک زمان نصیب اور میاں تیمور خالد بھی موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button