ضلع گلگت
گلگت ،حافظ حفیظ الرحمن نے الیکشن 2026 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان ،صوبائی صدر مسلم لیگ( ن) حافظ حفیظ الرحمن نے الیکشن 2026 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،کاغذات نامزدگی چیئرمین لیگل کمیٹی الیکشن 2026 بشارت علی ایڈووکیٹ نے وصول کیے ۔
ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کرائے گئے ۔ اس موقع پرپارٹی عہداروں کا کہنا تھا کہ حفیظ الرحمن عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت ایک بار پھر میدان میں اترے ہیں اور کامیابی کے لیے پرامید ہیں ۔ واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اگلا مرحلہ سکروٹنی کا ہوگا، جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی .











