تازہ ترین
گلگت میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا گلگت ،حافظ حفیظ الرحمن نے الیکشن 2026 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گلگت بلتستان ،دیامر کے تھور نالے میں سرچ آپریشن ،18مشتبہ افراد گرفتار گلگت ،سیکیورٹی ہائی الرٹ ،پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے پانڈیا کی آئی پی ایل میں بدترین کپتانی، تنقید کی زد میں آگئے گلگت بلتستان انتخابات: خواتین و ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر الیکشن کمیشن ،گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ،اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا باقاعدہ ... گلگت ، الیکشن ایکٹ دفعات کے تحت خواتین ، ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کیلئے آر... گلگت، میونسپل ٹیم کا چھاپہ ،بچوں کا ایکسپائری دودھ فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور سیل گلگت بلتستان ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس،انتخابی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
ضلع گلگت

گلگت میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

گلگت میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان پولیس کے مطابق پولیس کی تنصیبات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس کے باعث حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق تمام مذہبی مقامات، اہم سرکاری و حساس تنصیبات اور دیگر سکیورٹی اداروں کے دفاتر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں اور اہم مقامات پر ناکے قائم کر کے مشکوک افراد کی سخت چیکنگ اور تلاشی کا عمل جاری ہے۔ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فرد کی فوری اطلاع پولیس کنٹرول روم کے ہیلپ لائن نمبر 15 پر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے تعاون سے ہی دہشت گردی جیسے خطرات کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور مل کر اس ناسور کو شکست دی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button