ضلع گلگت
گلگت، میونسپل ٹیم کا چھاپہ ،بچوں کا ایکسپائری دودھ فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور سیل

عوامی شکایات پہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر)عادل علی کی نگرانی میں میونسپل ٹیم نے چھاپہ مار کر بچوں کا ایکسپائری دودھ فروخت کرنے پر گلگت کا نامی گرامی میڈیکل سٹور کو سیل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر)عادل علی کے نگرانی میں فوڈ انسپکٹر نے میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ زبردست کریک ڈاون ، بڑی مقدار میں مضر صحت بچوں کا خشک دودھ کے ڈبے برآمد ہونے پر تا حکم ثانی میڈیکل سٹور کو سیل کرنے کا فیصلہ سنادیا ۔ترجمان کے مطابق حفظان صحت کے عین اصولوں کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنی شکایات الفا کنٹرول روم نمبر 920724پر درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے ۔











