تازہ ترین
گلگت بلتستان انتخابات: خواتین و ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر الیکشن کمیشن ،گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ،اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا باقاعدہ ... گلگت ، الیکشن ایکٹ دفعات کے تحت خواتین ، ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کیلئے آر... گلگت، میونسپل ٹیم کا چھاپہ ،بچوں کا ایکسپائری دودھ فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور سیل گلگت بلتستان ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس،انتخابی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا گلگت بلتستان انتخابات کا نیا شیڈول جاری، پولنگ 7 جون کو ہوگی نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی چلاس میں پولیس پر حملہ کی شدید مذمت، رپورٹ طلب ے آئی یو اور محکمہ جنگلات کے درمیان معاہدے پر دستخط چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا ،7 جون کو... گلگت ،ضلع دیامر پولیس پارٹی پر شرپسندوں کی فائرنگ ،3جوان شہید، ڈی ایس پی سمت4شدید زخمی
ضلع گلگت

گلگت بلتستان ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس،انتخابی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا

گلگت بلتستان میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ خان اور انجینئر امیر مقام سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، جنرل سیکرٹری اکبر تابان اور سابق وزیر گلگت بلتستان انجینئر انور شامل تھے۔ملاقات کے دوران پارٹی قیادت نے گلگت بلتستان میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط، فعال اور مربوط بنانے پر زور دیا اور ہر حلقے میں باصلاحیت، مؤثر اور عوامی پذیرائی رکھنے والے امیدوار کھڑے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر انتخابی مہم کو منظم انداز میں تیز کرنے، عوامی رابطہ مہم کو وسعت دینے اور پارٹی کارکنان کو ہر سطح پر متحرک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ خان اور انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی تیاریوں میں مکمل تعاون، رہنمائی اور معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو لے کر آگے بڑھا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بھرپور، منظم اور مؤثر حکمت عملی کے ساتھ حصہ لے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button