تازہ ترین
گلگت میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا گلگت ،حافظ حفیظ الرحمن نے الیکشن 2026 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گلگت بلتستان ،دیامر کے تھور نالے میں سرچ آپریشن ،18مشتبہ افراد گرفتار گلگت ،سیکیورٹی ہائی الرٹ ،پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے پانڈیا کی آئی پی ایل میں بدترین کپتانی، تنقید کی زد میں آگئے گلگت بلتستان انتخابات: خواتین و ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر الیکشن کمیشن ،گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ،اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا باقاعدہ ... گلگت ، الیکشن ایکٹ دفعات کے تحت خواتین ، ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کیلئے آر... گلگت، میونسپل ٹیم کا چھاپہ ،بچوں کا ایکسپائری دودھ فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور سیل گلگت بلتستان ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس،انتخابی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
ضلع گلگت

گلگت ، 18میگاواٹ روف ٹاپ سولر انرجی منصوبے کیلئے باقاعدہ فنانشل بڈ اوپننگ کا انعقاد

 گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار شفافیت اور میرٹ کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے 18 میگاواٹ روف ٹاپ سولر انرجی منصوبے کے لیے میڈیا کی موجودگی میں باقاعدہ فنانشل بڈ اوپننگ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اہم اقدام محکمہ واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان کی جانب سے کیا گیا، جس نے خطے میں شفاف طرز حکمرانی اور جدید توانائی کے فروغ کی سمت ایک تاریخی پیش رفت کی ہے۔یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بڑے توانائی منصوبے کے لیے اس قدر کھلے اور شفاف انداز میں ٹینڈر پراسیس ہو رہا ہے ۔ 18میگاواٹ روف ٹاپ سولر انرجی منصوبہ خطے میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے، لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے اور ماحول دوست توانائی کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ محکمہ واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ادارے کی یہ کاوش خطے میں گڈ گورننس، احتساب اور جدید توانائی کے فروغ کی روشن مثال ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button