تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
Uncategorized

گلگت میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پرکارروائیاں، سٹون کرشنگ اور سفالٹ یونٹس سیل

گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے گلگت شہر میں ماحولیاتی تحفظ کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے خلاف ورزیوں میں ملوث صنعتی یونٹس اور اداروں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔ای پی اے کے مطابق گلگت نلتر ایکسپریس وے کے اطراف واقع دو سٹون کرشنگ یونٹس اور ایک سفالٹ مکسنگ یونٹ کو ماحولیاتی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے۔ان یونٹس سے گرد و غبار اور آلودگی کے اخراج کے باعث عوامی صحت اور ماحول کو شدید خطرات لاحق تھے۔اس دوران ایک مقامی بینک پر تھرمل جنریٹر سے مقررہ حد سے زائد اخراج پائے جانے پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے وارننگ جاری کی گئی جبکہ بینک انتظامیہ کو تین دن کے اندر صورتحال بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید برآں ای پی اے کی ٹیم نے آغا خان ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ہسپتال کے فضلے والے پانی کی غیر مناسب نکاسی پر نوٹس اور وارننگ جاری کی گئی۔گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ عوامی صحت کے تحفظ، ماحولیاتی قوانین کے موثر نفاذ اور ایک صاف، محفوظ اور صحت مند گلگت بلتستان کے قیام کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور مستقبل میں بھی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button