تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو ہٹانے کا فیصلہ

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ان کی جگہ اگلے ہفتے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو مکمل اختیارات دیے گئے لیکن ان کی کوچنگ میں قومی ٹیم کے نتائج اچھے نہیں آئے، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کوئی ایک میچ نہیں جیت سکی۔ایونٹ کے دوران پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ ناقص رہی، محمد وسیم کو سلیکشن کا مکمل اختیار تھا پھر بھی ٹیم ناکام رہی، پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ میں ساتویں نمبر پر رہی، قومی ٹیم کو تینوں پوائنٹس بارش کے باعث ملے۔

ذرائع کے مطابق ویمن ٹیم بولنگ کے شعبے میں بھی مسلسل تنزلی کا شکار رہی اور ٹیم کی فیلڈنگ بھی بہتر نہ ہو پائی، وہ ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ ٹیم کی سلیکشن میں بھی شامل رہے اور سپورٹ اسٹاف کی تقرریاں بھی مرضی سے کیں لیکن پھر بھی نتائج صفر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button