تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

پاکستان اور آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے اوائل میں وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی جو دو مرحلوں میں کھیلی جائے گی۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے مرحلے میں تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل کھیلی جائے گی۔

ورلڈ کپ کے بعد 13 سے 19 مارچ تک تین میچوں کی ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی وینیوز اور تفصیلی شیڈول کا اعلان کرے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کا اچھا دورہ ہوگا، پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے شیڈول کا اہم حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ریڈ اور وائٹ بال دونوں سیریز کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔

گرین برگ نے کہا تھا کہ 2022 میں ہم نے ایک طویل وقفے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا جو بہت کامیاب رہا اور ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گرین شرٹس نے آخری بار وائٹ بال سیریز کے لیے نومبر 2024 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان نے 2002 کے بعد آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button