تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

 گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام نے ہنزہ اور نگر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جن میں سیکرٹری سیاحت ضمیر عباس، سیکرٹری اطلاعات دلدار احمد ملک، سیکرٹری خوراک صفدر خان اور سیکرٹری واٹر مینجمنٹ اعظم خان شامل تھے۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ، متعلقہ محکموں کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔دورے کے دوران حکومت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام نے ہنزہ، گوجال، حسن آباد اور نگر کے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا، جہاں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور بحالی کے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ مقامی کمیونٹی سے ملاقات کے دوران متاثرین کی مشکلات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروائی گئی۔

ہنزہ دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ نظام الدین نے اعلیٰ حکام کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے جاری ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ تمام تر دستیاب وسائل کے ساتھ متاثرہ عوام کی مدد کے لیے سرگرم ہے اور امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان دلدار احمد ملک نے ڈپٹی کمشنر نظام الدین کی قیادت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سیلابی صورتحال کے دوران نہایت متحرک انداز میں اپنی ٹیم کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہے اور عوام کے درمیان رہ کر حالات کو خود مانیٹر کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے افسران حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی مثال ہیں جو ہنگامی حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت گلگت بلتستان متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور تمام ادارے باہمی رابطے اور تعاون کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوری اور طویل مدتی بحالی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button