تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

امراض نسواں اور ملٹی وٹامنز کی جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈریپ کا الرٹ جاری

گلگت بلتستان سے امراض نسواں اور ملٹی وٹامنز کی جعلی ادویات پکڑی گئیں ہیںجس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)نے ریپڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ڈریپ کے ریپڈ الرٹ میں بتایا گیا کہ جی بی ڈرگ، واٹر و فوڈ اتھارٹی نے 4 ادویات کے 4 بیچ جعلی قرار دیے ہیں، جعلی ادویات مقامی فارما کمپنیز کے برانڈز کے ناموں پر تیار کردہ ہیں، ان کے لیبلز پر کراچی اور لاہور کے پتے درج ہیں۔ریپڈ الرٹ کے مطابق ادویات ڈرگ ایکٹ 1976 سیکشن 3 کے تحت جعلی قرار پائی ہیں، امراض نسواں کی مسرون ٹیبلٹ 10 ایم جی کا بیچ جعلی ہے، فالک ایسڈ، وٹامن بی 12 کی کیوٹیفول ٹیبلٹ کا بیچ جعلی ہے، امراض نسواں کی ٹیبلٹ ڈیپاسرون کا بیچ 2406 جعلی ہے۔امراض نسواں کی ڈروپھا ٹیبلٹ 10 ایم جی بیچ ڈی آر پی 0004 جعلی ہے۔ متاثرہ ادویات کے بیچز جعلی فیکٹریوں کی تیارکردہ ہیں۔ جعلی ادویات غیر قانونی طور تیار اور مارکیٹ میں سپلائی کی گئی ہیں۔ جعلی ادویات کے سیمپلز میں خام مال کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ڈریپ نے مزید بتایا کہ جعلی ادویات کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے، ریگولیٹری فورس مارکیٹ سے جعلی ادویات کے بیچز ضبط کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button