تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
Uncategorized

اسرائیلی فضائی حملے میں فلسطینی صحافی بچوں اور شوہر سمیت شہید

اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں فلسطینی صحافی وفا العودینی اور ان کے خاندان کے افراد شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے، یہ جان لیوا حملہ غزہ کے وسطی علاقے میں ان کے گھر پر کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی صحافی وفا العودینی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ کام کرنے والی ایک معروف انگریزی بولنے والی رپورٹر تھیں، وہ اپنے شوہر معیر العودینی اور دو بچوں کے ساتھ اس حملے میں شہید ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی صحافی وفا العودینی کو ان کے ساتھی صحافیوں نے خراج تحسین پیش کیا اور ان کی لگن اور فلسطینی عوام کی مشکلات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے پر ان کے کام کی تعریف کی۔

فلسطینی صحافی احمد ابو ارتیمہ کا کہنا تھا کہ شہید صحافی وفا العودینی کو یورپی ذرائع ابلاغ میں خاص شہرت حاصل تھی، اور وہ فلسطینیوں کی مشکلات کو انگریزی زبان میں بہترین انداز میں پیش کرتی تھیں۔

غزہ میں قائم میڈیا دفتر اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفا العودینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والی 7 اکتوبر سے اب تک کی 174ویں صحافی ہیں۔

اس واقعے میں دیگر متاثرین کے ساتھ وفا العودینی کا قتل صحافیوں اور بین الاقوامی برادری میں شدید غم و غصے کا باعث بنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button