تازہ ترین
Uncategorized

این اے 171 رحیم یار خان پر ضمنی الیکشن، پولنگ جاری

رحیم یار خان: این اے 171 رحیم یار خان پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے، نشست پر پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفی مدمقابل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو اکہتر رحیم یار خان پر ضمنی الیکشن کا دنگل سج گیا اور پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے ، جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

ضمنی انتخابات کے باعث مقامی سطح پر آج ضلع رحیم یار خان میں عام تعطیل ہے جبکہ دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔

پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن نمبر103،104،105 اور207 پربدنظمی کے باعث تاحال پولنگ شروع نہ ہوسکی ، پولنگ اسٹیشن کے اندر عملے کی موجودگی کے باوجود ووٹرزکواندر نہیں جانے دیا جا رہا جبکہ متعدد پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا ہے این اے171 کے301پولنگ اسٹیشنزپرپولنگ 8 بجے شروع ہونے کی رپورٹس موصول ہوئیں، پرامن انتخاب کےانعقاد کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ووٹرز بلا خوف اپناحق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشنزآئیں، شکایات کی صورت میں صوبائی الیکشن کنٹرول روم کےنمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفی مدمقابل ہیں، جبکہ چار آزاد امیدوار بھی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔

این اے 171 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button