تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضلع اسکردو

پاک فوج کا شدید برفباری کے باوجود دیوسائی اسکردو میں کامیاب ریسکیو آپریشن

راولپنڈی: پاک فوج کی ٹیم شدید برفباری کے باوجود دیوسائی اسکردو میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے مشکل میں پھنسے مسافروں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

پاک فوج کی زمینی ٹیم نے شدید برفباری کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور مشکل میں پھنسے مسافروں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا۔

14 نومبر کو 15 کے قریب مسافر برف باری کے باعث دیوسائی میں پھنس گئے تھے، 15 مسافر 2 گاڑیوں میں گلتری سے بذریعہ دیوسائی اسکردو جا رہے تھے۔

مسافروں کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے پاک فوج سے مدد کی اپیل کی تھی جس پر فوراً ہوائی اور زمینی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن کا حصہ رہے۔ موسم کی خرابی اور برفباری کے باعث ہوائی آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔

بروقت ریسکیو آپریشن پر اہل خانہ اور لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button