تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضلع اسکردو

قومی اقتصادی کونسل ( ایکنک ) نے 178 ارب روپے سے زیادہ کے 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی ۔

نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں صحت، زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 178 ارب روپے سے زیادہ کے 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ایکنک نے جن منصوبوں کی منظوری دی ان میں لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر اور سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شامل ہیں۔84 میگاواٹ کے گورکن میٹلٹن ایچ پی پی کے نظرثانی شدہ منصوبے، سبی تالی اور کوہلو رکھنی شاہرات کی تعمیر ، ایس ون جگلوٹ اسکردو سڑک کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اس کے علاوہ منظور کئے گئے پراجیکٹس میں میرپور اسلام آباد روڈ پر پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button