وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے۔گلگت پہنچنے پر گورنر سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی جسٹس (ر) یار محمد نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزرا احسن اقبال، سردار اویس احمد خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، انجینئرامیر مقام، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناءاللہ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیرِ اعظم کی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد سے علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی۔ملاقاتوں میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، صوبائی امن و امان کی صورتحال اور دیگر صوبائی امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعظم گلگت بلتستان کیلئے قابل تجدید توانائی (سولر بجلی)، سیف سٹیز، لیپ ٹاپ سکیم و یوتھ بزنس و ایگری لون سکیم کا افتتاح اور گلگت بلتستان میں 4 دانش سکولوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔\932











